تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسپورٹس مین اسپرٹ: عامر سہیل کی ماضی کی ویڈیو وائرل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ڈیوڈ وارنر پر تنقید کی گئی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسلی تو اسے چھوڑنے کے بجائے دو ٹپے کے کھانے کے باوجود اس پر چھکا لگا دیا تھا جبکہ امپائر نے بال کو نو بال قرار دیا تھا۔

سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی وارنر کی اس حرکت پر خاموش نہ رہ سکے تھے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

گوتم گمبھیر نے اپنی ٹوئٹ میں وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف قابل افسوس اور شرمناک حرکت قرار دیا تھا جب کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کے اسپنر ایشون روی کو بھی ٹیگ کرکے ان سے سوال کیا تھا۔

اب اسی طرح کی قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کی ماضی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیوی فاسٹ بولر ڈینی موریسن گیند کرانے آئے تو گیند ان کے ہاتھ سے پھسل گئی اور عامر سہیل شاٹ مارنے کے لیے آگے بڑھے لیکن گیند کے قریب جا کر رک گئے اور انہوں نے شاٹ نہیں کھیلا۔

عامر سہیل گیند کے قریب آنے کے بعد مزاحیہ انداز میں دونوں جانب دیکھتے رہے کہ کہاں شاٹ کھیلنا چاہیے لیکن انہوں نے بال کو نظر انداز کردیا۔

عامر سہیل کے اس اقدام پر فاسٹ بولر ڈینی موریسن سمیت پویلین میں موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

مداحوں کی جانب سے عامر سہیل کی اس ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ڈیوڈ وارنر کی تصویر شیئر کرکے ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -