تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل‘ خالد لطیف پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں میں ملوث اوپننگ بلے باز خالد لطیف پر جرمانے سمیت پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی‘ اس سے قبل شرجیل خان کو بھی سزا سنائی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا‘ اور پانچ سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کرکٹر خالد لطیف پراینٹی کرپشن قوانین کی 6شقوں کی خلاف ورزی کاالزام تھا‘ خالد لطیف اور شرجیل خان کو فروری میں چارج شیٹ دی گئی تھی‘ دونوں کھلاڑیوں نے الزامات سے انکار کیا تھا۔

 یاد رہے کہ خالدلطیف نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کو جانبدار کہتے ہوئے اس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا‘خالد لطیف کا کہنا تھا کہ انہیں اینٹی کرپشن یونٹ کےسربراہ کرنل اعظم کی تحقیقات پراعتماد اوراطمینان نہیں ہے اس لئے یونٹ کے سامنے پیش نہیں ہورہا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وارننگ دیتے ہوئے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا ، پی سی بی کا کہنا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو کیس میں مزید دفعات شامل کردی جائیں گی۔

شرجیل خان کودوڈاٹ بالزکھیلنے کی ڈیل پرسزا دی گئی*

دوسری جانب شرجیل خان کو دو ڈاٹ بالز کھیلنےکی ڈیل پر پا نچ سال کی سزا دی گئی، خالد لطیف کے کہنے پرشرجیل خان بکی سے ملا دوسرےاوور میں دو ڈاٹ بال کھیلنے کی ڈیل ہوئی تھی۔ ٹربیونل کے مطابق شرجیل خان خالد لطیف کے کہنے پر مبینہ بکی سے دس سے پندرہ منٹ ملا۔

خالد لطیف کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل کےفیصلےپرتحفظات ہیں‘ مختصرفیصلہ ثابت کرتاہے کہ ٹریبونل غیر جانبدارنہیں ہے۔ وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹریبونل نےپہلےسےذہن بنالیاتھا کہ سزادینی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -