تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

برطانوی کامیڈین نے واشنگ مشین میں کیا دیکھا جس سے وہ سخت خوف زدہ ہو گیا

مانچسٹر: ایک برطانوی اسٹینڈ اپ کامیڈین اس وقت شدید خوف کا شکار ہوا جب اس نے چلتی واشنگ مشین میں ایک گھومتا انسانی چہرہ دیکھا، اس دہشت ناک منظر نے ان کے ہوش اڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے علاقے اسٹاک پورٹ سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کامیڈین ایلکس بورڈمین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سنسنی خیز تصویر شیئر کی، اور کہا کہ یہ چہرہ جب میں نے واشنگ مشین میں گھومتا دیکھا تو مجھے دل کا دورہ پڑتے پڑتے رہ گیا۔

جب لوگوں کو واقعے کا پتا چلا تو یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، ایلکس کا کہنا تھا کہ میں نے واشنگ مشین میں جھانک کر دیکھا اور اس انسانی چہرے کو اپنی طرف گھورتا ہوا پایا، خوف سے میرا برا حال ہو گیا، تاہم پھر مجھے یاد آیا کہ یہ میری بُل ٹیریئر کتیا کا ڈیوڈ باوی والا پسندیدہ تکیہ ہے۔

کامیڈین نے بتایا کہ دراصل انھوں نے اپنی پالتو کتیا بوو کی ایک مرغی سے ضیافت کی تھی لیکن اس نے پلان چوپٹ کرتے ہوئے تکیے پر سب بکھیر دیا، بعد میں انھوں نے اسے واشنگ مشین میں ڈال دیا لیکن بھول گئے کہ انھوں نے آنجہانی سپر اسٹار ڈیوڈ باوی کی شان دار تصویر والا تکیہ دھونے کے لیے مشین میں ڈالا تھا۔

جب بعد میں انھوں نے مشین میں دیکھا تو کتیا کے کمبل کے درمیان ڈیوڈ باوی کا چہرہ اس انداز سے گھورتا ہوا ملا کہ کچھ لمحوں کے لیے ان کا دل دھڑکنا بھول گیا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا سچ میں اس نے مجھے ایک لمحے کے لیے شدید خوف زدہ کر دیا تھا۔

ایلکس نے بعد میں مزید لکھا کہ میری اس ٹوئٹ کو لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے، اگر چہ میں لوگوں کو ہنسانے کے لیے لطائف شیئر کرتا رہتا ہوں لیکن لوگوں نے اس کو بھی بہت دل چسپ پایا۔

ایلکس کو اس بات سے بھی بہت خوشی ملی کہ برطانوی اداکارہ اور کامیڈین کیتھی برکے نے بھی اسے ٹوئٹ کیا، انھوں نے کہا کہ جب ہم اسکول میں تھے تو ہم دونوں ہیری انفیلڈ کا ٹی وی پروگرام دیکھنے ٹلّہ مارا کرتے تھے۔

اس ٹوئٹ کو اُس وقت مزید 10 ہزار لائکس ملے جب کیتھی برکے نے اسے ری ٹوئٹ کیا، ایلکس کا کہنا تھا کہ ان کا فون تین گھنٹوں تک وائبریشن سے مسلسل جھنجھناتا رہا، جب بیٹا گھر آیا تو اس سے نوٹیفکیشن بند کرنے کے لیے کہنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -