The news is by your side.

Advertisement

کرونا کی روک تھام، صدر مملکت میڈیا کے کردار کے معترف

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کروناوائرس کی روک تھام سے متعلق میڈیا کے کردار کے معترف ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیرصدارت صحت اور پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کرونا سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صدر مملکت نے صحت سے متعلق آگاہی پھلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس دوران زچہ وبچہ کی صحت پر آگاہی کے لیے علما کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ آبادی کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات سے متعلق ڈاکٹر عارف علوی کو بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے صدر کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، آبادی میں اضافے کی روک تھام میں بھی میڈیا کردار ادا کرسکتا ہے۔

کرونا وائرس: پنجاب اسمبلی سے مزید 10 کیسز رپورٹ

اجلاس کے دوران صحت سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہوچکی ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 128 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کرونا کی دوسری لہر، سخت فیصلوں کا اشارہ

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں کی جانے والی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کے دوران عملے کے مزید 10 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کوویڈ 19 کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں