تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

یوکرین کی جاسوسی، روس نے سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیا

روس نے ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ یوکرین کی جاسوسی کے لیے کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا اور روس معینہ مدت کے لیے یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود اس سیٹلائٹ کو استعمال کرے گا۔

روس نے خیام نامی سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ قازقستان کے قریب سے سٹیلائٹ کو سویوز-2.1b راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سٹیلائٹ روس نے ایران کے لیے تیار کیا ہے تاہم ابھی اس کا کنٹرول روس کے پاس ہی ہے اور سٹیلائٹ کی ایران کی حوالگی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے ایران کی خلائی ایجنسی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خیام سیٹلائٹ کا کنٹرول خلا میں پہنچنے کے 10 دن کے اندر اندر حاصل کرلے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خیام سیٹلائٹ کا مقصد ملک کی سرحدوں کی نگرانی، زرعی پیداوار کو بڑھانا اور آبی وسائل سمیت قدرتی آفات کی نگرانی کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -