جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

گلہری نے میٹا کے دفتر میں ہلچل مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

میٹا کے بینکاک میں واقع دفتر میں گلہری نے ہلچل مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے بینکاک میں واقع دفتر میں اس وقت غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب پارسل سے اچانک گلہری باہر نکل آئی۔

گلہری کچھ دیر تک دفتر کے مختلف حصوں میں گھومتی رہی جس کے بعد موجود عملے میں کھلبلی مچ گئی۔

جب گلہری دفتر میں چھلانگیں لگا رہی تھی تو اس دوران صفائی کرنے والے عملے کے ایک رکن کی انگلی میں معمولی خراش بھی آئی۔

Offbeat News – VIRAL VIDEOS, ODD NEWS, WEIRD NEWS

متعلقہ ٹیم کی جانب سے جلد ہی گلہری کو بحفاظت پکڑ کر صورتحال پر قابو پایا گیا۔

ایک ملازم مائیک آئزک نے بتایا کہ اس غیرمعمولی واقعے کے بعد ایک ملازم نے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے گلہری سے متعلق حفاظتی تدابیر پر مبنی مزاحیہ ویڈیو بھی بنائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں