تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: 4 ارب کی لاگت سے اونٹوں‌ کا اسپتال بنانے کا فیصلہ

ریاض : سعودی حکام نے القصیم میں 10 کروڑ ریال کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کے اسپتال کا منصوبہ مکمل کرلیا، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا اسپتال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی گورنری القصیم میں سعودی حکام نے صحرائی جہاز کہے جانے والے جانور ‘اونٹ’ کے علاج کے لیے دنیا کے سب سے بڑا اسپتال کی تعمیر کےلیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اونٹوں کا یہ اسپتال پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا اسپتال ہے۔

سعودی عرب کی وزارت زراعت و ماحولیات کے تحت بننے کے اسپتال میں نہ صرف اونٹوں کا علاج کیا جائے گا بلکہ دنیا بھر کے مختلف اقسام اونٹوں کی افزائش نسل اور پرورش بھی کی جائے گی۔

سیکریٹری برائے امور حیوانات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلام اسپتال برائے کیمل ویٹرنری کے نام سے تعمیر کیا جانے والا یہ اسپتال اونٹوں کی تعداد میں اضافے میں معاونت فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے دنیا کے پہلے اونٹوں کے اسپتال کا افتتاح دبئی میں کیا جاچکا ہے، جس میں بیک وقت 20 اونٹوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

دبئی میں تعمیر دنیا کے پہلے اونٹوں کے اسپتال میں صحرائی جہاز (اونٹ) کا آپریشن اور ایکسرے روم کا بھی بندوبست بھی ہے جبکہ مستقبل میں دیگر خدمات فرام کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -