بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’اسرائیل لبنان کے ایک گاؤں پر بھی قبضہ نہ کر سکا‘

اشتہار

حیرت انگیز

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک بھی لبنانی گاؤں پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ستمبر میں اپنی سرحد پار زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے لبنان کے ایک گاؤں پر بھی قبضہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف نے کہا کہ 45 دنوں کی خونریز لڑائی کے بعد بھی دشمن لبنان کے ایک گاؤں پر بھی قبضہ کرنے میں ناکام ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی جنگ فضائی حملوں سے نہیں جیت پائیں گے۔

عفیف نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے میزائلوں کے ذخیرے میں نمایاں کمی کے بارے میں اسرائیل کے دعوے "صرف جھوٹ” ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائنز پر موجود ہماری افواج کے پاس طویل جنگ کے لیے کافی ساز و سامان موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج کے ساتھ گروپ کے تعلقات "مضبوط رہیں گے” اور یہ کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسرائیل الگ تھلگ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں