تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

غزہ کی سرحد پراسرائیلی حملےجاری، خاتون اور بچےسمیت13فلسطینی شہید

غزہ : فلسطین میں اسرائیل کی بمباری تاحال تھم نہ سکی، جمعے سے اب تک شہید فلسطینوں کی تعداد تیرہ ہو گئی, شہداء میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فورسز کی خونی جارحیت نے نہتے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کردی، مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیل کی ایئر فورس کی جانب سے اتوار کے روز غزہ کی پٹی پر رہائشی آبادی کو شدید فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض صہیونی فورسز نے رہائشی عمارتوں پر میزائل داغے جس سے کئی رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

ظالم اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ غزہ کی پٹی میں علیٰ الصبح بم گرائے گئے تھے، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچےسمیت13فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ حملوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی حکومت نے اسرائیلی حملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے،اقوام متحدہ سے نوٹس لینے اور اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے ان کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے، اسرائیلی حملوں میں ترک نیوز ایجنسی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کی ترک صدر نے پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترک نیوزایجنسی دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی سے آگاہ کرتی رہے گی۔

Comments

- Advertisement -