ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

سری لیلا اور تلک ورما کی دوستی کی خبروں پر والدہ کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ سری لیلا کی والدہ ڈاکٹر سوارنالتا نے بیٹی اور کرکٹر تلک ورما کے درمیان تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سری لیلا کی والدہ ڈاکٹر سوارنالتا نے بیٹی اور تلک ورما کے درمیان تعلقات کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں اور یہ لوگوں کی جانب سے بنائی گئی کہانی ہے۔

سوارنالتا نے کہا کہ سری لیلا اس وقت اپنی فلموں اور جون میں ہونے والے  نیٹ پی جی امتحان کی تیاری پر مکمل توجہ دے رہی ہیں،  بیٹی اس وقت اپنی تعلیم اور کیریئر کو متوازن انداز میں آگے بڑھا رہی ہیں جبکہ ذاتی معاملات کے لیے ابھی ان کے پاس کافی وقت موجود ہے۔

یہ پڑھیں: کیا ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما شادی کر رہے ہیں؟

اس سے قبل سری لیلا کی ٹیم نے بھی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ اور تلک ورما نہ کبھی ملے ہیں اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی رابطہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک وائرل ویڈیو میں سوریا کمار یادیو اپنے ساتھی کھلاڑی تلک ورما سے مذاق کرتے ہوئے کہتے سنائی دیے کہ تلک ورما محبت میں مبتلا ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس جملے کو سری لیلا سے جوڑ کر قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق مداحوں نے سوشل میڈیا سرگرمیوں، آئی پی ایل میچ میں موجودگی اور دیگر غیر مصدقہ دعووں کی بنیاد پر دونوں کے تعلقات کی خبریں پھیلائیں، تاہم اداکارہ کی والدہ اور ٹیم نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں