جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

فاسٹ بولر لیگ اسپنر بن گئے، وکٹ لینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سات سال بعد میدان میں اترنے والے بھارتی فاسٹ بولر نے لیگ اسپن کروا کر سب کو حیران کر دیا۔

اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بھارتی پیسر سری سانتھ نے ایک بار پھر سب کی نظریں اپنی جانب مبذول کروا لیں۔

پابندیوں کی وجہ سے سات سالہ وقفے کے بعد میدان میں آنے والے سری سانتھ کو اس وقت دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے جب انہوں نے خلافِ معمول فاسٹ بولر کی بجائے لیگ اسپنر بن کر بولنگ کی۔

- Advertisement -

سید مشتاق علی ٹرافی کے میچ میں کیریلا کی نمائندگی کرتے ہوئے سری سانتھ نے بھاگتے ہوئے تیز بولنگ چھوڑ کر چھوٹے رن اپ سے لیگ اسپن کی اور ایک وکٹ حاصل کر لی۔

بولر نے سابق اسپنر انیل کمبلے کے بولنگ ایکشن کی طرح لیگ اسپن کی اور ایک بیٹسمین کو چلتا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں