جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا نے نئے اداکاروں کو وقت سے پہلے اسٹار بنا دیا ہے، صرحا اصغر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے نئے اداکاروں کو وقت سے پہلے اسٹار بنا دیا ہے۔

اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی جنریشن شوبز میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ نہیں رہی، انہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ ہمارا کام ہے اور بہت سیریس جاب ہے، لائٹ کیمرا ٹیم اتنی ہی محنت کرتی ہے ہمارے لیے جتنا اداکار کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہماری وجہ سے انہیں بھی مسئلہ ہوتا ہے اور ان کو اوور ٹائم کے پیسے بھی نہیں ملتے۔

یہ پڑھیں: دس سال پہلے اور اب کی انڈسٹری میں کیا فرق ہے؟ صرحا اصغر نے بتا دیا

فیصل قریشی نے کہا کہ محمد احمد کا بیان دیکھ رہا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہم تو صبح کام پر پہنچ جاتے ہیں اب کوئی اداکار ہے جو دیر سے آتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں سیٹ پر دیر تک رکنا پڑتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ہم نے ابھی ایکٹ میں یہ چیز شامل کی ہے کہ جو بچے اور بزرگ ہیں، ان کے لیے طے کریں گے کہ دس گھنٹے سے زیادہ کام نہ کروائیں، اگر کوئی بھی دیر سے آرہا ہے تو اس بندے کا مسئلہ نہیں ہے جو وقت پر آیا ہے، آپ اس کا کام پورا کرکے اسے گھر بھیج دیں۔

ایک سوال کے جواب میں صرحا اصغر نے کہا کہ سوشل میڈیا نے اداکاروں کو پہلے ہی اسٹار بنا دیا ہے جس کے بعد آپ میں ’میں‘ آجاتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ میں مشہور ہوں، اور وہ پھر سیٹ پر بھی ایسا ہی رویہ دکھاتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں