کراچی: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے تیسرے بچے کی آمد کی خبر اپنے چاہنے والوں سے شیئر کردی۔
معروف اداکارہ صرحا اصغر اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضیٰ کو دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں، جن میں تمام افراد سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، سحر نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا نے نئے اداکاروں کو وقت سے پہلے اسٹار بنا دیا ہے، صرحا اصغر
معروف اداکارہ اداکارہ مریم نفیس کا دعا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ پاک بچی کے نصیب اچھے کرے، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ نے بھی صرحا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


