اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ فقیر کو پیسے نہ دیے تو وہ گاڑی پر تھوک کر چلی گئی۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری گاڑی سگنل پر رکی تو فقیر پیسے مانگنے آگئی جب اسے پیسے دینے سے انکار کیا تو وہ گاڑی پر تھوک کر چلی گئی۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ تو حال ہے کہ آپ پیسے نہ دو تو فقیر یہ حرکتیں کرتے ہیں، ان سے خوف آنے لگا ہے۔
صرحا اصغر نے کہا کہ میں تو دعا کرتی ہوں کہ گاڑی سگنل پر نہ رکے کیونکہ یہ لوگ تو پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں، بہت سے فقیر ایسے ہوتے ہیں جو پہچان لیتے ہیں اب میں نے سوچا ہے کہ ماسک پہن کر گاڑی چلایا کروں گی۔
یہ پڑھیں: نئے فنکار اداکاری پر نہیں میک اپ پر توجہ دیتے ہیں، صرحا اصغر
اداکارہ نے کہا کہ ہم تو انہیں پیسے نہیں دیتے بلکہ ایسے شخص کو پیسے دیتے ہیں جو محنت کررہا ہے، فقیر 9 سے 5 نوکری کرنے والوں سے زیادہ کما رہے ہوتے ہیں۔
صرحا اصغر نے کہا کہ کبھی کبھی لوگ اتنا تنگ ہوجاتے ہیں کہ پیسے دے ہی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فقیروں کا بھی کچھ ہونا چاہیے، میری درخواست ہے کہ بھیک مانگنا ختم کروادیں۔


