شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ نئے فنکار اداکاری پر نہیں میک اپ پر توجہ دیتے ہیں۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گزشتہ روز اداکارہ صرحا اصغر نے شرکت کی اور اس دوران نئے اداکاروں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے نئے آنے والے اداکار اداکاری کے علاوہ دیگر سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، وہ پروموشنز میں مصروف رہتے ہیں، انہیں صرف اپنی شکل و صورت اور دیگر سطحی چیزوں کی پرواہ ہوتی ہے۔
صرحا اصغر نے کہا کہ نئے اداکار میک اپ کی کرسی نہیں چھوڑتے، اپنی لائنیں یاد نہیں کرتے اور سیٹ پر آجاتے ہیں، وہ اداکاری کو بھی چھوڑنا چاہتے ہیں۔
گفتگو کے دوران ایاز سموں نے بھی انکشاف کیا کہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر نئی لڑکی تھی جس نے پروجیکٹ کے دوران تین بوائے فرینڈز بدلے اور اسے تمام جدید ترین گیجٹس تحفے میں دیے گئے۔
میزبان نے پوچھا کہ کراچی کے لیے بہتر کون ہے؟
اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پرویز مشرف کا دور زیادہ بہتر تھا، ایم کیو ایم کا دور بھی برا نہیں تھا اچھا تھا لیکن وہ الگ بات ہے کہ ایک کال آتی تھی بھائی کی سب بند ہوجاتا تھا اس ماحول میں بڑے ہوئے ہیں اس سے حالات ابھی بہتر ہیں۔
صرحا اصغر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ڈسپلن تھا لیکن اب کیا کریں وہ لوگ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایم کیو ایم پاکستان کو کیوں بدنام کررہے ہوتے ہیں، دنیا میں حالات خراب ہیں آپ نیویارک کی گلیوں میں نہیں جاسکتے۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


