تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سری لنکا، جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 8 قیدی ہلاک

کولمبو: سری لنکا کے مغربی صوبے میں کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 15 کلو میٹر شامل میں واقع مہارا جیل میں قیدیوں کی بغاوت کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی دفتر کے ترجمان اجیت روہانہ کے مطابق قیدیوں کی جھڑپ کے دوران سینکڑوں قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی، محافظین نے اس صورت حال کے پیش نظر فائرنگ کی۔

سیکیورٹی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض قیدیوں اور 2 محافظین کی حالت نازک ہے انہیں اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

واقعے کے بعد جیل میں اضافی اہلکار تعینات کردیئے گئے، مہارا جیل کے قیدی کئی دنوں سے جیل میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بڑھانے اور متاثرہ قیدیوں کیلئے نئے آئسولیشن سینٹرز کا مطالبہ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس23 ہزار ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اموات109 تک جا پہنچی ہیں۔

Comments

- Advertisement -