ابوظہبی (19 ستمبر 2025): سری لنکا کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے کے والد، سورنگا ویلالاگے جمعرات کی رات انتقال کرگئے۔
کرک انفو کے مطابق سری لنکن آل راؤنڈر دونتھ ویلا لاگے کے والد انتقال کر گئے، سورنگا ویلا لاگے کو کولمبو میں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق والد کو جب دل کا دورہ پڑا تو ویلا لاگے افغانستان کیخلاف ابوظبی میں ایشیا کپ کا میچ کھیل رہے تھے، افغانستان کیخلاف میچ کے آخری اوور میں ویلا لاگے کو پانچ چھکے بھی لگے تھے۔
کرکٹر کو والد کی موت کی خبر ہیڈ کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے دی، میچ ختم ہونے کے فوراً بعد وہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد ویلالاگے کی ایشیا کپ میں مزید شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، سری لنکا کو کم از کم تین مزید میچ کھیلنے ہیں، سری لنکا نے 20 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف، 23 ستمبر کو پاکستان کے خلاف، اور 26 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ ہے۔
جمعرات کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ کا میچ ویلالاگے کا صرف پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور اس ٹورنامنٹ میں ان کا پہلا میچ تھا۔
انہوں نے 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، جن میں اگست 2024 میں کولمبو میں بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 27 رنز دے کر 5 وکٹیں ان کا کیریئر بیسٹ ہے۔
انہوں نے 2023 کے ایشیا کپ میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کے خلاف 40 رنز دے کر 5 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں، وہ اس ٹورنامنٹ میں 17.90 کی اوسط سے 10 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


