site
stats
کھیل

سری لنکا نے اپنے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد : پاکستان میں کرکٹ ٹیم بھیجنے کے بعد سری لنکا نے اپنے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان سے مدد مانگ لی، اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے وزرائے کھیل کی اہم ملاقات میں بڑے فیصلوں پر اتفاق کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں سری لنکا اور پاکستان کے وزرائے کھیل کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزیروں کی ملاقات میں ون آن ون رابطے بڑھانے سمیت پاکستان کی طرف سے مالی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے کہا کہ کرکٹ میچ کے شاندار انعقاد سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ ختم ہو گیا، سری لنکا نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے تعاون فراہم کرنے کے بعد اپنے ملک میں اسکواش، ہاکی اور کبڈی کے فروغ کے لئے پاکستان سے مدد مانگ لی۔

وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان اظہار یکجہتی ہے، سری لنکاکے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کادورہ کریں گی۔

سری لنکن وزیر کھیل دیا شری جیاسکارا نے آٹھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دوسرے ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے لئے پیغام ہے پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ہے۔


مزید پڑھیں  : پاکستانیوں کی جانب سےشانداراستقبال پربہت خوش ہوں‘ تھیساراپریرا


شری جیاسکارا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ سےکرکٹ شروع کی ہے، پاکستان میں مزیدمیچز کھیل سکتےہیں، پاکستان میں کھیل کو بہت خوشی ہوئی، پاکستان کی بہترین میزبانی پر مشکورہیں، امیدہےپاکستان میں مزیدانٹرنیشنل میچز بھی ہوں گے۔

سری لنکن وزیرکھیل نے کہا کہ بھرپورسیکیورٹی انتظامات تھے یہاں کھیل کو خوشی ہوئی، پاکستان محفوظ ملک ہےکھلاڑی اچھی یادیں لےکرروانہ ہوں گے، پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے دیگرممالک سے بھی کہیں گے، سری لنکن ٹیم کوبہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top