The news is by your side.

Advertisement

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 187 رنز سے ہرا دیا

گال: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو گال ٹیسٹ میں باآسانی 187 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کی بیٹنگ سری لنکا کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگزمیں 386 رنز کے خسارے میں 230 رنز بناسکی اس طرح سری لنکا نے 187 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری اننگز میں سری لنکا نے 191 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسری اننگز میں بھی ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ فلاپ رہی، 160 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی، 147 اور 83 رنز کی اننگز کھیلنے والے کپتان کرونا رتنے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ویسٹ انڈیز نے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو اس کی 6 وکٹیں 52 رنز پر گر گئیں تھیں، ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 296 رنز جبکہ سری لنکاکو 4 وکٹیں درکار تھیں۔

سری لنکا نے دوسری اننگز 191 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں