site
stats
کھیل

سری لنکن ٹائیگرز نے بھارت کو دھول چٹا دی

لندن: سری لنکا نے دفاعی چیمپیئن کا پہاڑ جیسا دیا گیا ہدف بآسانی عبور کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے بھارت کو دھول چٹادی۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 322 رنز کا ہدف دیا، لنکن ٹائیگرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتیوں کو دھول چٹائی۔

بھارت اننگز

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شیکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 321 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے ٹیم کو 138 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور سری لنکن ٹیم کو پہلی کامیابی کے لیے 25 ویں اوور کا انتظار کرنا پڑا جب روہت شرما 78 رنز بنا کرملینگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور اس طرح 138 رنز کی پارٹنر شپ کا اختتام ہوا۔

نئے آنے والے بیٹسمین بھارتی کپتان تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئے، یووراج سنگھ بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکھے اور 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین نے مہندرا سنگھ دھونی نے دھوون کے ساتھ مل کر ایک اور 82 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

سری لنکا اننگز

سری لنکن ٹیم کی جانب سے نروشان ڈکویلا اور دانوشکا گوناتھیلاکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈکویلا  صرف 7 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوگئے، نئے آنے والے بیٹسمین گونا تھیلاکا نے مینڈس کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی شاندار شراکت قائم کی تاہم دونوں کھلاڑی یک بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان میتھیوز نے گرتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور وکٹ پر ڈٹ گئے، انہوں نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ساتھی بلے باز گناراتنے نے 34 رنز بنا کر کپتان کا خوب ساتھ دیا۔

سری لنکا کی فتح کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کا پول بی مشکل مرحلہ بن گیا ہے کیونکہ ٹیبل اسکور پر چاروں ٹیمیں کے دو، دو پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کو کل سری لنکا کو لازمی شکست دینا ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top