اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلہ دیش تنازع پر سری لنکا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کولبو(30 جنوری 2026): سری لنکا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق بنگلا دیش اور آئی سی سی کے درمیان جاری تنازع پر آخر کار خاموشی توڑ دی۔

کولمبو نے بنگلہ دیش اور آئی سی سی کے درمیان 2026 ٹی20 ورلڈ کپ کے تنازع میں سری لنکا کے موقف کی وضاحت کی ہے، اور زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ میزبان ہونے کے باوجود غیر جانبدار رہے گا۔

آئی سی سی اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ تنازع تقریباً تین ہفتے قبل اس وقت شدت اختیار کر گیا جب بنگلہ دیش نے بھارت میں شیڈول میچز کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا اور میچز کو سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی۔

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 24 گھنٹوں کی الٹی میٹم جاری کیا کہ وہ جاری کردہ شیڈول پر عمل کرے لیکن بنگلہ دیش نے اس پر عمل کرنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے خارج کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

اس پورے تنازع کے دوران سری لنکا نے زیادہ تر خاموشی اختیار کی۔ تاہم اب سری لنکا کے کرکٹ سیکریٹری بندولا دسانایکے نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ کولمبو علاقائی سیاسی تناؤ میں غیر جانبدار رہے گا۔

سری لنکا کے کرکٹ سیکریٹری بندولا دسانایکے نے کہا کہ "سری لنکا علاقائی سیاست میں کسی فریق کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش ہمارے سب دوست ممالک ہیں، اور کولمبو غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے۔”

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سری لنکا مستقبل میں بھی کسی بھی میچز یا ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ یہ ملک کی پالیسیوں اور سیکیورٹی اقدامات کے مطابق ہوں۔ "اگر کوئی ملک مستقبل میں سری لنکا سے میزبانی کی درخواست کرے گا تو ہم اس پر غور کریں گے۔”

بنگلہ دیش کے علاوہ کن ممالک نے آئی سی سی ایونٹس کھیلنے سے انکار کیا اور انکے ساتھ کیا ہوا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں