پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سری لنکن ٹیم کے کپتان ورلڈ کپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شناکا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شناکا انجری کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ چمیکا کرونارتنے کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

32 سالہ کپتان دسن شناکا کے ران کے پٹھوں کی انجری پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی، انہیں صحت یاب ہونے میں تین ہفتے لگیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکا کی ٹیم کو دسن شناکا کے متبادل کے طور پر چمیکا کروتنے کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو ورلڈ کپ کے دو میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ آئی لینڈرز اگلے میچ میں کینگروز کے مدمقابل آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں