کراچی (04 اکتوبر 2025): سری لنکا کے نئے قونصل جنرل سنجیوا پٹیویلا نے عہدہ سنبھال لیا۔
حکومتِ سری لنکا نے سنجیوا پٹیویلا کو کراچی میں سری لنکا کے قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل کے طور پر تعینات کر دیا ہے، انھوں نے 1999 میں یونیورسٹی آف کیلنیا سے گریجویشن کے بعد سری لنکا کی پبلک سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پٹیویلا 2005 میں ڈپارٹمنٹ آف کامرس میں شامل ہوئے اور اس وقت ڈائریکٹر آف کامرس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تقریبا 25 سالہ عوامی خدمات کے دوران انھوں نے کئی اہم سفارتی اور انتظامی عہدوں پر کام کیا ہے۔
سنجیوا پٹیویلا نے سویڈن، ملائیشیا اور سعودی عرب میں سری لنکا کے مشنز میں مختلف حیثیتوں سے خدمات انجام دیں، جن میں فرسٹ سیکریٹری (کمرشل)، کانسلر اور سب سے حالیہ طور پر 2019 سے 2023 تک ریاض میں سری لنکا کے سفارت خانے میں منسٹر (کمرشل) شامل ہیں۔
سری لنکا کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں ملک میں سیاحت کے فروغ کے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی تھی۔
سری لنکا کے وزیر سیاحت وجیتھا ہیراتھ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سری لنکا دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


