سری لنکن کھلاڑی اپنے وطن واپس پہنچتے ہی امدادی سیلاب متاثرین کے لئے سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں طوفان اور سیلاب سے متاثرین کیلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سری لنکن کھلاڑی دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد کولمبو پہنچ گئے ہیں۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کی سربراہی میں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکن اسکواڈ کے ارکان نے امدادی سامان آرمڈ فورسز کے حوالے کیا جبکہ سنتھ جے سوریا نے مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آرمڈ فورسز جو خدمات انجام دے رہی ہیں، یہ ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا، یہ ہمارے ملک کے لئے ایک مشکل وقت ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹرائی نیشن سیریز کے موقع پر پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات کو زبردست قرار دیتے ہوئے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی
ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی گیند بازوں نے زبردست بولنگ کی۔
سری لنکن کپتان نے کہا کہ ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں کامل مشارا نے زبردست اننگز کھیلی، لیکن ہم نے اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


