بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

جے سوریا کا دورہ پاکستان کی فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے ہیڈ کوچ اور سابق جارح مزاج بلے باز سنتھ جے سوریا نے میچ اور دورہ پاکستان کی فیس سری لنکا کے سیلاب کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سنتھ جے سوریا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف سری لنکا میں سیلابی صورتحال پر افسردہ اور غمگین ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی میچ اور پاکستان دورے کی فیس متاثرین سیلاب کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے سوریا نے مزید کہا کہ گھر واپس پہنچ کر ہم اس سے بھی زیادہ کریں گے، اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔

مچل اسٹارک وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، کتنی وکٹیں درکار؟

پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

دونوں ٹیموں کے لئے فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو شام 6 بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں