کولمبو (17 مارچ 2026): سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ اب بدھ کے روز عام تعطیل ہوا کرے گی۔
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت سے نمٹنےاور بچت کے لیے سری لنکن حکومت نے ہر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سری لنکا میں گاڑی چلانے والوں کے لیے قومی ایندھن پاس کا اندراج کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، پاس کے تحت لوگ صرف ایک مخصوص مقدار میں ہی ایندھن خرید سکتے ہیں۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
دوسری جانب میانمار میں بھی نجی گاڑیوں کو ان کی لائسنس پلیٹ نمبرز کے لحاظ سے صرف متبادل دنوں میں چلنے کی اجازت ہے، بنگلا دیش میں بھی ایندھن کی بچت کے لیے ملک بھر میں منصوبہ بند بلیک آؤٹ متعارف کروایا جا رہا ہے۔
فلپائن میں کچھ سرکاری دفاتر میں عملے کے لیے ہفتے میں ایک دن ورک فرام ہوم لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔


