منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

بدھ راہب کو مسلمانوں کی توہین کرنا مہنگا پڑ گیا، کیا سزا سنائی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا میں با اثر بدھ راہب کو مسلمانوں کی توہین کرنے پر اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں بدھ راہب Galagodaatte Gnanasara کو سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کولمبو ہائی کورٹ کی جانب سے شدت پسند بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔

- Advertisement -

بدھ راہب کو عدالت نے 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کئے تھے۔

اجتماعی قبر سے ایک ہزار ڈھانچے دریافت، ماہرین دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ بدھ راہب کو جیل ہوچکی ہے، ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 2018 میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی مگر 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا نے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں