ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سری لنکا جانے والے پاکستانیوں‌ کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (17 فروری 2026): سری لنکا میں پاکستانیوں کو ویزے میں مشکلات ختم ہونے والی ہیں، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر سے ملاقات میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔

سری لنکن صدر نے نوٹس لے کر فوری طور پر پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے، صدر نے کہا کہ سری لنکا کی وزیر اعظم کو بھی جلد پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ ٹریننگ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ کے لیے سری لنکن صدر کے کردار کی تعریف کی، وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ بھی پہنچایا۔

محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کیا، سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ہم پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں