تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سری لنکا : سمندر میں ڈوبنے والے 14 افراد کی لاشیں برآمد، درجنوں لاپتہ

کولمبو : سری لنکا میں ایک ہفتے قبل ڈوبنے والی کشتی کے 14 مسافروں کی لاشیں مل گئیں، کشتی میں 39 افراد موجود تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 16 مئی کو چین کی ایک کمپنی کی کشتی ڈوب گئی تھی، مذکورہ کشتی5 مئی کو جنوبی افریقا کے کیپ ٹاؤن سے جنوبی کوریا کے بوسان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

اس ہولناک حادثے سے متعلق چینی حکومت کی ابتدائی تحقیقات اس نتیجے پر پہنچی تھیں کہ 16 مئی کو الٹنے والی کشتی میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔

بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو کی کوششوں میں 3 ہوائی جہاز اور 4 کشتیوں کی مدد سے کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران سمندر سے ابھی تک 14 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لو پینگ یوآن یو 028 پر 17 چینی، 17 انڈونیشین اور 5 فلپائنی شہری سوار تھے اور یہ پرتھ سے 5 ہزار کلومیٹر مغرب میں آسٹریلیا کے وسیع سرچ اینڈ ریسکیو ریجن میں تھی۔

اس حوالے سے سری لنکن بحریہ نے بتایا ہے کہ اس کے غوطہ خوروں نے دو لاشیں برآمد کی تھیں جبکہ مزید 12 کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق امدادی کارکنوں نے تقریباً 64 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے کو گھیر لیا ہے جہاں بچنے والوں کا کوئی نشان نہیں ملا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ماہی گیروں کے بحری جہاز کو پہلی بار مشکلات اس وقت پیش آئیں جب سائیکلون ’فیبیان‘ سے سات میٹر تک اونچی لہریں اور اس علاقے میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں جس سے کشتی پر قابو رکھنے کا موقع نہیں مل سکا۔

Comments

- Advertisement -