تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سری لنکا میں‌ پولیس چھاپے کے دوران خود کش دھماکا، 7 گرفتار

کولمبو: سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس پارٹی تفتیش کے لیے کالمنئی کے علاقے میں پہنچی تو مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے بعد زور دار دھماکا بھی ہوا، سامندوری شہر میں کارروائی کر کے پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن پولیس نے سامندروی شہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور 7 افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب سری لنکا کے شہر کالمنئی میں پولیس نے بم بنانے والی میں چھاپا مارا تو اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جبکہ جائے وقوعہ پر دھماکے کی بھی آواز سنی گئی۔

سری لنکن فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ٹیم علاقے میں شواہد اکھٹے کررہی تھی کہ اسی دوران اُن پر فائرنگ شروع ہوگئی‘۔  پولیس کا ماننا ہے کہ گرجا گھروں پر حملوں میں ملوث افراد اسی علاقے میں روپوش ہیں۔

سری لنکن فوج نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تو اس دوران تین زوردار دھماکے ہوئے، اسی دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

علاوہ ازیں سری لنکا کی خفیہ ایجنسی نے ملک بھر میں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مسیح برادری نے اتوار کے روز ہونے والی تقریبات ملتوی کردیں جبکہ آج جمعے کی نماز بھی سخت سیکیورٹی میں ادا کی گئی۔

حساس اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں اور جلد ملک میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف حتمی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ سری لنکن وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو امن و امان کے اقدامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 8 گرجا گھروں میں یکے بعد دیگرے خود کش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

- Advertisement -