ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

سری لنکا نے ایک اور ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : سری لنکا نے ایک اور ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرلیا ، ایک روزقبل بھی ایرانی جنگی جہاز کے بتیس اہلکاروں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے سمندر میں پھنسے ایک اور ایرانی بحری جہاز کے عملے کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے بتایا کہ یہ کارروائی ایرانی بحری جہاز آئی آر آئی ایس بوشہر (IRIS Bushehr) کے انجن میں خرابی کے بعد عمل میں لائی گئی۔

سری لنکن حکام نے ایرانی جہاز کے 208 اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ جہاز میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد اسے سری لنکا میں لنگر انداز ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

ریسکیو کیے گئے عملے کو کولمبو پورٹ منتقل کیا جائے گا اور متاثرہ جہاز کو مرمت اور دیگر قانونی مراحل کے لیے ٹرنکومالی بندرگاہ لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی سری لنکا نے ایک اور ایرانی جنگی جہاز کے 32 اہلکاروں کو بچایا تھا۔

اس سے قبل امریکی حملے میں ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا (IRIS Dena) تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سری لنکن صدر نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ "سری لنکا ایک غیر جانبدار ملک ہے اور عالمی قوانین کا مکمل احترام کرتا ہے، ہم نے متعلقہ سفارتی حکام سے بات چیت کے بعد جہاز اور اس کے عملے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں