site
stats
کھیل

سری لنکن ٹیم لاہورسے دبئی کےلیے روانہ

Sri Lanka

لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کوقذافی اسٹیڈیم سے سخت سیکورٹی حصار میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے سری لنکن ٹیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے 3 بجکر 30 منٹ پر براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزمریم نوازکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، ملک میں تحفظ اور امن سب کے لیے بحال ہوگیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آرکا سری لنکن ٹیم کا شکریہ، قومی ٹیم کو مبارکباد


ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی کہنا تھا کہ قوم کی قربانیاں رنگ لے آئیں اور پاکستان میں کھیلوں کی بین الااقوامی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے اور یہ پُرامن پاکستان کی دلیل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی 36 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا، سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top