جیلونگ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلیندز کو 16 رنز سے شکست دے کر سپر 12 کے مرحلے میں پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر جیلونگ میں آج کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
ڈچ ٹیم 163 کے تعاقب میں صرف 146 رنز بنا سکی، نیدرلیڈز کے کھلاڑی میکس اوڈاؤڈ نے 71 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، جب کہ دیگر کھلاڑی ایڈورڈز 21، کوپر 16، ڈی لیڈے 14رنز بنا سکے۔
Sri Lanka beat Netherlands by 16 runs to seal their qualification to the Super 12 stage 👏#T20WorldCup | #NEDvSL | 📝 https://t.co/k4hjQDFFD9 pic.twitter.com/cC69AJ41Vy
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 20, 2022
لنکن ٹیم کے اوپنر کوشال مینڈس نے 5 چھکے اور 56 چوکے مار کر 44 گیندوں پر 79 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔
سری لنکا ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں پاتھوم نسانکا نے 14، دھانن صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19 اور کپتان داسن شناکا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین اور باس ڈی لیڈے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ لنکن ٹیم کی جانب سے ہسارنگا نے 3، تھیکشانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ یو اے ای اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔