تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹی 20 ورلڈ کپ : مہیلا جے وردھنے سری لنکن ٹیم سے پُرامید

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ سری لنکا ٹیم کو صرف ٹی20 ورلڈ کپ میں کامیابی پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے آئی سی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایشیا کپ کے ایونٹ میں شاندار کامیابی کے بعد سری لنکا ٹیم نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ آسٹریلیا جائے گی۔

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2022میں کامیابی کے حصول کے لیے اپنی قومی ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایشیا کپ حاصل کرنے کے بعد کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے لیے بڑی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک بڑا سرپرائز اپنے نام کیا جسے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے سری لنکا کو اہمیت نہیں دی تھی کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں لوگوں کی نظر صرف ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں پر مرکوز تھی لیکن سری لنکا ٹیم نے ایشیائی کرکٹ کے دونوں بڑے ناموں کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ٹی 20 کا آغاز سری لنکا ٹیم کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہیں خود کو بہتر بنانے اور خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے اور مجھے بہت اعتماد ہے کہ وہ ایسا کرنے کے قابل ہیں۔”

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو افغانستان نے شکست دی اور بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر سپر 4 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا سپر فور کے مرحلے میں ناقابل شکست تھا اور اس نے بڑے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی، 5 وکٹوں پر58رنز بنا لیے۔

سری لنکا نے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سے دو طرفہ سیریز میں 11 میں سے صرف 2 میچ جیتے ہیں لیکن جے وردھنے کا خیال ہے کہ ایشیا کپ کی فتح سے آسٹریلیا میں ٹائٹل کے حصول کے لیے سری لنکا ٹیم میں مزید اعتماد پیدا ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -