اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

ایشیائی ملک کا 35 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیائی ملک نے معیشت کی بہتری کے لیے 35 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی وزارت سیاحت کے مشیر ہاربن فرنینڈو نے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر 35 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا۔

اعدادو شمار کے مطابق سری لنکا سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے سعودی عرب کے بعد تیسرا بڑا ملک ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے سعودی عرب کے علاوہ دیگر 34 ممالک کے شہریوں کے لیے بھی ویزا فری سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جن میں برطانیہ، چین، امریکا، بھارت، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم، اسپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، متحدہ عرب امارات، نیپال، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جاپان، فرانس، کینیڈا، جمہوریہ چیک، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسرائیل، بیلاروس، ایران، سویڈن، جنوبی کوریا، قطر، عمان، بحرین اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2022 میں سری لنکا ڈیفالٹ کرگیا تھا اور معاشی بحران کے باعث عوام نے صدارتی محل، حکومتی شخصیات کے گھروں، پارلیمنٹ اور دیگر مقامات ہر دھاوا بول دیا تھا جس پر حکومتی ارکان کو ملک سے بھاگنا پڑا تھا۔

تاہم اب آہستہ آہستہ معیشت سنبھل رہی ہے اور حالیہ اقدام بھی ملک کا ریونیو بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں