جنوبی افریقا پاکستان سری لنکا کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز اور سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لیے 8 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی اس کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ون ڈے میں 157 بار مدمقابل آئی ہیں، پاکستان نے 93 اور سری لنکا نے 59 میچ جیتے ہیں، چار میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے اور ایک ٹائی پر ختم ہوا۔
یہ پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی
ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں زمبابوے کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل سہ فریقی سیریز میں شامل ہوں گی جو 17 نومبر سے شروع ہوگی۔
راولپنڈی ابتدائی دو میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ فائنل سمیت باقی میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔


