پالی کیلے: سری لنکن کرکٹ ٹیم نےسخت معاشی حالات میں اپنی قوم کو خوشی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے مہمان ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی، پالیکیلے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث تین اوورز کم کئے گئے، سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، کوشل مینڈس 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ڈی سلوا اور کپتان ڈاسن شاناکا نے 34، 34 رنز بنائے،ڈونتھ ویلیگ20 جبکہ اوپنر ڈنشکا گناتھیلاکا نے 18 رنز اسکور کئے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میتھیو موہیمین اور گلین میکسویل نے 2،2 جبکہ مچل سویپسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کن شہروں میں ہوگا؟ اعلان ہو گیا
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم سری لنکا بولرز کے جال میں پھنس گئی اور 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی، چمیکا کارونارتنے کینگروز بیٹرز کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، چمیرا،ڈی سلوا اور ڈونتھ ویلیگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،گلین میکسویل 30،اسٹیون اسمتھ 28،ٹریوس ہیڈ 23 جبکہ کپتان ایرن فنچ صرف 14 رنز بناسکے، چمیکاکرونارتنےمیچ کےہیرو قرار پائے، یوں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔