The news is by your side.

Advertisement

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی

انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن بلے بازوں کی مزاحمت جواب دے گئی۔ 309 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر سری لنکا نے اننگز شروع کی تو جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کو کھیل کے آغاز میں ہی وکٹ دلوا دی۔

ہیراتھ اور چندی مل نے 116 رنز کی شراکت قائم کر کے بولرز کو کچھ جواب دیا لیکن اینڈرسن کے جادوئی اسپیل نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 475 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

چندی مل 126 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ انگلینڈ کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 79 رنز کا ہدف ملا جو میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک نے 47 رنز بنا کر بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا کم عمری میں 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں