The news is by your side.

Advertisement

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، پی سی بی نے تاریخیں دے دیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کے لیے تاریخیں دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو کراچی اور لاہور میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیش کش کی گئی جس کے انتظامات بشمول سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد پاکستان میں موجود ہے۔

سیکیورٹی وفد نے اتنظامات کا جائزہ لے کر سری لنکن بورڈ کو رپورٹ ارسال کرے گا جس کی روشنی میں سری لنکا اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

پی سی بی کی جانب سے کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کی تجویز دی گئی جویکم سے پانچ اکتوبر تک کھیلا جائے گا علاوہ ازیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے 9 سے 13 اکتوبر کی تاریخ قذافی اسٹیڈیم کے لیے دی گئی۔

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد کراچی سے لاہور پہنچ گیا

یاد رہے کہ سری لنکا سے آنے والا سیکیورٹی وفد کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے چکا جس کے بعد اب لاہور میں پنجاب کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرنا باقی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں