The news is by your side.

Advertisement

سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، تربیتی کیمپ کا آغاز

کراچی : سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں منعقدہ کیمپ میں26کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جبکہ کپتان سمیت ٹیم کے اہم کھلاڑی دبئی میں پرائیویٹ ایونٹ کھیل رہے ہیں۔

ذرایع کے مطابق فیئر بریک لیگ کھیلنے کے بعد تمام کھلاڑی کیمپ جوائن کریں گے، تربیتی کیمپ میں3ون ڈے اور2ٹی20میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے بائیو سیکیور ببل ختم کردیا گیا ہے جبکہ جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز بھی ممکنہ طور پر بائیو سکیور ببل کے بغیر کرائی جائے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی کھلاڑیوں کو نہ آئسو لیشن مکمل کرنا ہوگی نہ بار بار کورونا ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم19مئی کو کراچی پہنچے گی، ٹی20 سیریز کے میچز 24 سے 28 مئی تک ہوں گے ون ڈے سیریز کے مقابلے یکم جون سے 4 جون تک شیڈول ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں