The news is by your side.

Advertisement

سری لنکن بلائنڈٹیم8سال بعد سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

لاہور: سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم چھ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کولمبو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل اٹھارہ رکنی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے دس روزہ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔تین چار اور پانچ اپریل کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ سات اور آٹھ اپریل کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ جبکہ آخری ون ڈے دس اپریل کو ایل سی سی آئی کرکٹ گراونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن مہمان ٹیم آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ بورڈ سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ کے دورے سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا اور ہم مہمان کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرینگے۔ جس سے آنے والے دنوں میں دیگر ملکوں کے کھلاڑی اور ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں خوشی محسوس کرینگے۔

ٹیم کے ساتھ آنے والے مہمان بلائنڈ کرکٹ بورڈ کے مینجر نوبت سلوا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ہماری آمد کے بعد دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگی۔ مہمان ٹیم گیارہ اپریل کو وطن واپس روانہ ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں