تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سری لنکن شہری قتل کیس، آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی، حتمی بحث کے بعد آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی اور حتمی بحث کے بعد آج کیس پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم کیس پر سماعت کریں گی، کیس میں پراسکیوشن کے تمام گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں اور پراسیکیوشن نے 46 گواہان کو چالان کا حصہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے سری لنکن جنرل مینیجر پریانتھا کمارا فیکٹری ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے کیس میں متعدد ملزام کو گرفتار کیا اور ابتدائی چالان میں 85 ملزمان کونامزد کیا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

جنوری میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی، عدنان نامی ملزم نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کی تھی۔

فروری کے مہینے میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور اس وقت کی پنجاب حکومت نے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں ہی کوٹ لکھپت جیل کے اندر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -