بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

غیرملکی کھلاڑی پر پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل سیزن 11 میں پی سی بی نے سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔ ​داسن شناکا پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے

پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹر ​داسن شناکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سری لنکن کھلاڑی نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اچانک دستبرداری شناکا کو مہنگی پڑ گئی، 2027 کا سیزن نہیں کھیل سکیں گے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ​پلیئر رجسٹریشن اور معاہدے کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی، لیگ کے وقار اور پروفیشنلزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Sri Lanka lose captain to injury for Australia clash | cricket.com.au

​داسن شناکا نے پی سی بی اور پاکستانی شائقین سے باضابطہ معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد کسی اور لیگ میں جانا نہیں تھا اپنے فیصلے پر نادم ہوں اور ​فرنچائز کے مداحوں کا دل توڑنے پر افسوس ہے۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں