تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سری لنکن حکومت کنگال، پیٹرول خریدنے کیلئے پیسے ختم

کولمبو: سری لنکا میں جاری معاشی بحران ختم ہونے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور اب حکومت کے پاس پیٹرول کی خریداری کیلئے ڈالرز بھی ختم ہوگئے ہیں۔

موجودہ دور میں جب گاڑیوں سے لے کر ٹرینیں، طیارے، بحری جہاز سفر کیلئے استعمال ہوتے ہیں، کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ کسی ملک کے پاس ان سب چیزوں کو چلانے کیلئے پیٹرول ہی دستیاب نہ ہوگا اور اسے سب کچھ بند کرنا پڑے گا، یقینا آپ کا جواب نہیں ہوگا، لیکن ایسا حقیقت میں ہوگیا ہے۔

کرونا وبا اور عالمی مہنگائی کی لہر نے سری لنکا کو سنگین معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے، جہاں اب اس کے پاس پیٹرول خریدنے کیلئے بھی ڈالرز ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد اب سری لنکن حکومت مزید پیٹرول خریدنے سے قاصر ہیں، سری لنکن وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ملک کے میں صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول موجود رہ گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرول کا بہت کم ذخیرہ رہ گیا ہے اس لیے اب صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولمبو کی بندرگاہ پر پیٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجودہے لیکن سری لنکا کے پاس پیٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کے لیے ڈالرز نہیں ہیں۔

وزیر توانائی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پیٹرول پمپمس پر قطاریں نہ لگائیں، اس ہفتے کے آخر تک پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی خریداری کے لیے کریڈٹ لیٹرز کھولنا ہے جس کے لیے ڈالرز کی قلت ہے۔ ہم فنڈز تلاش کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

Comments

- Advertisement -