کولمبو: سری لنکن بحریہ نے ضلع جافنا میں کنکی سنتھورائی کے قریب اپنی سمندری حدود میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکار پر 25 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن بحریہ نے بتایا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ رات سری لنکن سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران دو کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
بحریہ نے بتایا کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید تحقیقات کے لیے محکمہ ماہی گیری و آبی وسائل کے حوالے کیا جائے گا۔
سوڈان کے بازار میں ڈرون حملہ، 28 افراد ہلاک
بیان کے مطابق غیر ملکی کشتیوں کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے باقاعدہ گشت اور آپریشن جاری ہیں کیونکہ اس سے مقامی ماہی گیروں کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


