تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سری لنکا کے مفرور صدر مستعفی، دیار غیر سے استعفیٰ بھجوا دیا

سری لنکا سے فرار ہوکر سنگاپور پہنچنے والے صدر گوٹابایا راجا پاکسے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے دیار غیر سے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا سے فرار ہوکر سنگاپور جانے والے صدر گوٹابایا مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے دیار غیر سے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ جس کی تصدیق سری لنکا کے اسپیکر کے دفتر نے کردی ہے اور کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر ان کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے جمعرات کی شام سعودیہ ایئر لائنز کے ذریعے مالدیپ سے سنگاپور پہنچے۔ تاہم توقع کی جارہی ہے کہ راجا پاکسے مختصر قیام کے بعد مشرق وسطیٰ چلے جائیں گے۔ کیونکہ سنگاپور کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے سیاسی پناہ کی درخواست دی اور نہ ہی انہیں پناہ دی گئی ہے بلکہ انہیں نجی دورے پر ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 73 سالہ گوٹابایا راجا پاکسے 9 جولائی کو مظاہرین کے ان کی رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور انہوں نے 13 جولائی کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن اس سے قبل ہی وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مالدیپ فرار ہوگئے۔

صدر کے فرار کے بعد سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے ملک کے قائمقام صدر بنے تاہم ملک میں بڑھتے عوامی احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بعد انہیں بھی وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دینا پڑا۔

یاد رہے کہ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور بڑھتی افراط زر اور ملکی غیر مستحکم حالات کے باعث خوراک، ادویات، پٹرول سمیت دیگر اشیا عوام کی دسترس سے دور ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -