The news is by your side.

Advertisement

سری لنکا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا فائدہ پہنچادیا، جانئے کیسے ؟

دبئی: سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فتح نے پاکستان کو بڑا فائدہ پہنچادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے میچز کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی جیت پاکستان کو فائدہ دے گئی اور پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں آگئی۔

آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان نے 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے نتیجے میں کینگروز ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی نئی درجہ بندی کے مطابق بھارت کا پانچواں نمبر ہے، جنوبی افریقا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں جبکہ سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور امام الحق نے تاریخ بناڈالی

نیوزی لینڈ نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

چند روز قبل ہی آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کی تھی، جس مین ویسٹ انڈیز کو حالیہ ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم کو چوتھی پوزیشن دی گئی تھی۔

خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے چوتھی پوزیشن روایتی حریف بھارت سے چھینی اور اسے پانچویں نمبر پر دھکیلا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں