کولمبو: سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قومی کھلاڑی دانشکا گوناتھیلاکا کو فوری طور پر تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا تمام معاملے کی انکوائری کرے گا، انکوائری کورٹس کیس کے اختتام پر ہو گی، قصور وار قرار پانے پر کرکٹر دانشکا گونا کو سزا سنائی جائے گی۔
سری لنکا کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے آسٹریلوی حکام سے تعاون کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو دو روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دانشکا نے وکیل کے ذریعے عدالت سے ضمانت کی استدعا کی تھی جبکہ آج ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔
The ExCo of SLC decided to suspend national player Danushka Gunathilaka from all forms of cricket with immediate effect and will not consider him for any selections. READ 👇https://t.co/0qp6lNVEoH
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) November 7, 2022
یاد رہے کہ گوناتلاکا جو انجری کے باعث ورلڈ کپ میچز سے باہر ہوگئے تھے ان پر آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انہیں سڈنی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 میچز کی پابندی لگائی تھی۔