site
stats
کھیل

سری لنکا کو رواں سال تین ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا

ابوظہبی : سری لنکا ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان سے پانچ – صفر سے شکست کھانے کے بعد رواں سال میں تیسری بار کلین سوئپ کی ہزیمت اُٹھانے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان سے قبل اسی سال بھارت اور جنوبی افریقہ نے بھی سری لنکا کو ون ڈے سیریز بھی کلین سوئپ شکست سے دوچار کرچکے ہیں اس طرح سری لنکن ٹائیگرزکو 2017 میں تین بار ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔

دنیائے کرکٹ کے اعداد وشمار پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز 5-0 سے ہارنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم ایک روزہ میچوں کی تین سیریز یکے بعد دیگرے کلین سوئپ شکست کھانے والی دنیا کی واحد ٹیم بن چکی ہے اور اس قبل یہ ’’اعزاز‘‘ کسی ٹیم کے پاس نہ تھا۔

اس سے قبل سری لنکا کو اگست 2017 میں کیئے گئے دورہ بھارت کے دوران انڈیا میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ رواں کے سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی سری لنکا کو پانچ -صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ تینوں سیریز پانچ میچوں پر مشتمل تھی اور تینوں سیریز میں سری لنکا مہمان ٹیم کے طور پر مدعو تھی اور تینوں سیریز میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top