کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن ملتوی کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یکم اگست سے شروع ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا کہ لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ پروڈکشن گروپ کی درخواست پر کیا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پروڈکشن گروپ نے موجودہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لنکن پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخ کا اعلان
خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا یکم اگست سے 21 اگست تک منعقد ہونی تھی، ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں شریک تھی اور ان کے درمیان کل 24 میچ کھیلے جائیں گے۔ میچز کولمبو اور ہمبنٹوٹا میں ہوں گے۔